شی جن پھنگ کا دورہِ چھنگ ڈہ

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 23 سے 24 اگست تک صوبہ حہ بئی کے شہر چنگ ڈہ کا دورہ کیا

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 23 سے 24 اگست تک صوبہ حہ بئی کے شہر چنگ ڈہ کا دورہ کیا۔ (فوٹو: چائنا میڈیا)

WASHINGTON:
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے 23 سے 24 اگست تک صوبہ حہ بئی کے شہر چنگ ڈہ کے دورے میں ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر، قومی اتحاد، دیہی احیاء اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات پر اہم خطاب کیا۔

انہوں نے کہا: ''ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کےلیے ہمیں مادیت اور روحانیت، دونوں پر انحصار کرنا چاہیے۔ چین میں خوشحال شہر اور خوشحال دیہات کی تعمیر، دونوں ضروری ہیں۔''


شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین کی آبادی میں معمر افراد کی تعداد بڑھنے سے مؤثر طور پر نمٹنا، ملکی ترقی کی مجموعی صورتحال اور تمام لوگوں کی خوشحالی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس لیے ''بزرگوں کا فعال کردار جاری رکھنے اور ان کی دیکھ بھال پر توجہ دینا ضروری ہے۔''

انہوں نے کہا کہ 1.4 بلین سے زائد چینی باشندے ایک رسی میں بندھے ہیں اور نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ پر ثابت قدم رہیں تو ہم یقیناً چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ حاصل کر لیں گے۔
Load Next Story