ماں بیٹی زیادتی کیس 15 سالہ بچی حافظ قرآن جبکہ ماں دل کی مریضہ ہے پولیس

کار سوار عباس کے آنے پر ملزم ماں اور بیٹی چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس

22 اگست کو چوہنگ میں ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا فوٹو: فائل

چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں لئے گئے بیانات سے انکشاف ہوا ہے کہ وقوعے کے وقت دونوں ہی ایک دوسرے کے لیے خود کو قربان کے لیے تیار تھیں۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی ماں بیٹی نے پولیس کو اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق زیادتی کی شکار 15 سالہ لڑکی حافظ قرآن جبکہ لڑکی کی ماں دل کی مریضہ ہے۔


خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ لاہور دوسری مرتبہ آئی تھی اس لئے اسے راستے کا پتہ نہیں تھا، ملزموں نے ویرانے میں گن پوائنٹ پر رکشے سے اتارا، ہاتھ جوڑ کر کہا کہ میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ مت بنائیں۔

15 سالہ بچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ملزموں سے التجا کی کہا ماں دل کی مریضہ ہے، اس سے زیادتی نہ کریں، کار سوار عباس کے آنے پر ملزم ہمیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 22 اگست کو رات گئے 2 ملزمان نے میلسی سے آنے والی ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان ماں بیٹی کو رکشے پر ڈراپ کرنے کے بہانے ویران جگہ لےگئے تھے، ملزم رکشا ڈرائیور عمر اور منصب نامی دونوں ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔
Load Next Story