سونے  کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

فی تولہ سونا گھٹ کر 109800 روپے اور دس گرام سونا کر 94136 روپے کا ہوگیا


ویب ڈیسک August 26, 2021
عالمی مارکیٹ میں سونا 4ڈالر کی کمی سے 1790ڈالر فی اونس ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1790 ڈالر ہوگئی گئی، جس کے بعد جمعرات کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 9 ہزار 800 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 94 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں