بھارت میں اکشے کمار کی فلم ’بیل باٹم‘ کیخلاف کسان سڑکوں پر آگئے

کسانوں نے سینیما گھروں میں فلم کی نمائش فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے

کسانوں نے سینیما گھروں میں فلم کی نمائش فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے (فوٹو: فائل)

بھارت میں اداکار اکشے کمار کی نئی فلم 'بیل باٹم' کے خلاف کسان سڑکوں پر آگئے ہیں۔

بالی ووڈ کے 'کھلاڑی' اکشے کمار کی فلم 'بیل باٹیم' طویل انتظار کے بعد پچھلے ہفتے ہی بھارت اور دیگر چند ممالک میں نمائش کے لیے ریلیز ہوئی ہے۔ فلم میں جہاں اکشے کمار کی اداکاری کو سراہا گیا وہیں منفی تبصرے پر سننے کو ملے۔

چند روز قبل تین ممالک نے فلم میں غیرمناسب مواد کی وجہ سے اس نمائش روک دی تھی مگر اب بھارت میں بھی اس کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔

 








View this post on Instagram


A post shared by Just Hasley Things (1.5M)💥⚡ (@just.hasley.things)






بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ میں متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں نے سینیما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کے لیے احتجاج کیا ہے۔ خیال رہے کہ اکشے کمار نے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو 'پروپیگنڈا' قرار دیا تھا۔

کسانوں نے فلم کی نمائش کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
Load Next Story