بھارت افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے طالبان

بھارت کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ طالبان حکومتی امور بہت اچھے طریقے سے چلاسکتے ہیں، شہاب الدین دلاور


ویب ڈیسک August 26, 2021
بھارت کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ طالبان حکومتی امور بہت اچھے سے چلاسکتے ہیں، شہاب الدین دلاور

طالبان نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

کابل میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے سے خصوصی بات کرتے ہوئے طالبان کے اہم رہنما شہاب الدین دلاور نے کہا کہ بھارت کو بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ طالبان حکومتی امور بہت اچھے طریقے سے چلاسکتے ہیں جب کہ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

پاکستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں شہاب الدین دلاور نے 30 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف ہمارا پڑوسی ملک بلکہ بہت اچھا دوست ہے اور ہم افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کرنے پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ طالبان رہنما نے مزید کہا کہ ہم تمام ممالک سے یکساں اور پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔

واضح رہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ طالبان حکومتی امور نہیں چلاسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں