پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا

ملزمان کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک August 26, 2021
ملزمان کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں، پولیس۔(فوٹو:فائل)

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا،چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کا اسلحہ زمین پر گرنے سے گولی چل گئی جس سے ایک راہگیر معمولی زخمی ہوگیا۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 سگے بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، خواتین کے پرس اور کچھ نقدی برآمد ہوئی ہے۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران لوگوں کے ہجوم کے باعث پولیس اہلکار کا اسلحہ زمین پر گرنے سے گولی چل گئی جس سے ایک راہگیر معمولی زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری انسپکٹر ناظم راؤ نے بتایا کہ انہوں نے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر چکارروائی کرکے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت عبدالرحمٰن اور کامران کے نام سے ہوئی دونوں سگے بھائی ہیں اور چند ماہ قبل ہی اس علاقے میں رہائش اختیار کی تھی۔

پولیس کارروائی کے دوران مکینوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی جو گرفتار ڈاکوؤں پر تشدد کرنا چاہتے تھے، ہجوم کی وجہ پولیس اہل کار کو پستول زمین پر گرنے سے فائر ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر 27 سالہ شیرو ولد برکت معمولی زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقلکردیا گیا۔

ملزمان کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ اس سے قبل بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول، ایک ماؤز، 5 بڑے موبائل فونز، ایک چھوٹا موبائل فون، خواتین کے 3 پرس اور کچھ نقدی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے