
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے بکر منڈی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، بچی کے والدین نے تھانہ نواں کوٹ میں ملزم حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی فہد شہباز نے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ کرائے کا مکان دیکھنے کے لیے گیا تھا اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پچھلے راستے سے گھر میں داخل ہوکر میری 7 سالہ بیٹی عائشہ فہد کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات شروع کردیں۔
پولیس کے مطابق بچی کو جنسی ہراساں کرنے پر ملزم حمز ہ ولد ریاض کے خلاف 377 بی کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔