کورنگی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول پولیس اہلکار دودھ کی سپلائی کا بھی کام کرتا تھا، پولیس

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول پولیس اہلکار دودھ کی سپلائی کا بھی کام کرتا تھا، پولیس۔(فوٹو: فائل)

کورنگی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا،مقتول آئی جی آفس اسٹیٹ مینجمنٹ ڈ یپارٹمنٹ میں تعینات تھا۔


تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے 4 نمبر مصطفیٰ تاج کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ یاسر ولد یاسین کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی شاہجہاں خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول پولیس اہلکار سادہ لباس میں ملبوس اور آئی جی آفس اسٹیٹ مینجمنٹ ڈ یپارٹمنٹ میں تعینات تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار دودھ کی سپلائی کا بھی کام کرتا تھا اور سوزوکی میں بیٹھا تھا کہ ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story