ایگزم بینک کوریا کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ دے گا

کوریا کے اعلی سطع کے وفد نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمرایوب سے ملاقات کی اس موقع پر معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

کوریا کے اعلی سطع کے وفد نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمرایوب سے ملاقات کی اس موقع پر معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ فوٹو: فائل

ایگزم بینک کوریا کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے پاکستان کو 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ دے گا۔


کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کے لیے ایگزم بینک کوریا پاکستان کو 15 کروڑ 80 لاکھ روپے کا قرضہ دے گا، معاہدہ ہو گیا ہے، ایگزم بینک کوریا کی جانب سے 2022-26 کے نئے فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستان کیلیے مالی معاونت 50 کروڑ ڈالر سے1 ارب ڈالر تک کی جائے گی۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے کوریا کے اعلی سطع کے وفد نے گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب سے ملاقات کی اس موقع پر معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
Load Next Story