قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی

ہیڈ کوچ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔


Sports Reporter August 27, 2021
ہیڈ کوچ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزسے وطن واپس پہنچ گئی۔ اسکواڈ جمیکا سے لندن کے راستے لاہور پہنچا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریزمیں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز1-1 سے برابررہی تھی۔

قومی اسکواڈ میں شامل بولرزیاسرشاہ اورنسیم شاہ کیریبین پریمیرلیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے جبکہ محمد عباس اور اظہرعلی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ میں رہیں گے، ہیڈ کوچ مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں