افغانستان میں دہشت گردوں کے گروہ دنیا میں امن کوسبوتاژکرسکتے ہیں بلاول

غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک August 27, 2021
کابل میں خواتین اور بچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہر حد پارکردی، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پردھماکوں میں غیرملکیوں سمیت درجنوں افغان شہریوں کو زندگی سے محروم کرنا انسانیت پرحملہ ہے، کابل میں خواتین اوربچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پارکردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوامِ عالم کو پرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا اورافغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں