گڈانی کے سمندر میں چار افراد ڈوب کرجاں بحق

ڈوبنے والے افراد پووکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرنے آئے تھے، ایدھی ذرائع


ویب ڈیسک August 27, 2021
ڈوبنے والے افراد پووکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرنے آئے تھے، ایدھی ذرائع۔ فوٹو:فائل

گڈانی کے ایریا میں سمندر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے گڈانی میں واقع سمندر میں 4 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی کے غوطہ خور اور رضا کاروں نے امدادی کارروائی شروع کردی، تاہم سمندر میں ڈوبنے والے چاروں افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں ایدھی کے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ایدھی کے مطابق ڈوبنے والے افراد پووکاڑہ بیچ پر مچھلی کا شکار کرنے آئے تھے اور پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھے تھے کہ سمندر کی بلند لہر کے ٹکرانے سے پہاڑ سے گر کر ڈوب گئے، بیچ پر بیٹھے دیگر افراد نے ایدھی کو اطلاع دی جس پر فوری کارروائی شروع کردی گئی۔

ایدھی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اطلاع پر ایدھی کی بحریہ ٹیم موقع پر پہنچی اور غوطہ خوروں نے 2 گھنٹوں کی سخت جدوجہد کے بعد ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکال لی۔

متوفین کی شناخت 35 سالہ محمدعلی ولد ممتاز علی، 40 سالہ قادر ولد افتحار علی، 35 سالہ نظام الدین ولد حیدر اور 55 سالہ احمد کے نام سے ہوئی، چاروں متوفین اورنگی ٹاؤن بلاک ایل سیکٹر ساڑھے گیارہ کے رہائشی تھے جو آج صبح گڈانی مچھلی کے شکار پر گئے تھے۔ متوفین دوستوں کی میتوں کو ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |