کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غور

اجلاس میں پہلے سے نافذ حفاظتی اقدامات اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ


ویب ڈیسک August 27, 2021
اجلاس میں پہلے سے نافذ حفاظتی اقدامات اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ

کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غورکیا جارہا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا۔ کورکمانڈرپشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پی، متعلقہ اراکین صوبائی کابینہ اورانتظامی سیکرٹریوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پرقابوپانے کے لئے پاک فوج کے 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں 15 ستمبر تک کورونا ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمزبند کرنے پرسنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ صوبے بھرمیں یکساں طورپرہفتے میں دو دن کاروبار بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں