سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے عملے کی ویکسین لازمی قرار
والدین ویکسین لگوا کرویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں، محکمہ تعلیم
سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے جس کا نوٹیفیکیشن کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ تعلیم کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں 30 اگست سے اسکول کھلیں گے تاہم تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن ضروری ہوگی۔ ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے لیکن تین دن ایک شفٹ جبکہ تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہوں گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق والدین ویکسین لگوا کرویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں۔ والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے۔