قازقستان میں فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے 9 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی

9 زخمی اہل کاروں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک August 27, 2021
دھماکا انجینیئرنگ کے شعبے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا، فوٹو: فائل

قازقستان کے فوجی اڈے پر پے در پے ہونے والے 10 خوف ناک دھماکوں میں 9 اہل کار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے جنوبی علاقے میں واقع فوجی اڈہ 10 خوف ناک دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ دھماکوں کے ساتھ ہی فوجی اڈے میں خوف ناک آگ بھڑک اُٹھی اور فضا میں دھوئیں کے سیاہ بادل چھا گئے۔

قازقستان کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 فوجی اہل کار ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکوں کی وجہ کیا تھی؟ تاہم دھماکے اس جگہ ہوئے جہاں انجینیئرنگ کے شعبے میں کام آنے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/BNONews/status/1430913296882757635?s=20

دھماکوں کے بعد آس پاس کا علاقہ خالی کرالیا گیا جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 9 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

قازقستان کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی اڈے پر ہونے والے دھماکوں میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں