پاکستان کوافغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے مشیرقومی سلامتی

اگر90 کی دہائی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو نتیجہ بھی وہی نکلے گا، مشیرقومی سلامتی


ویب ڈیسک August 27, 2021
پاکستان نے واشنگٹن کی درخواست پر طالبان کو مذاکرات کی میزپرلانے میں مدد کی، معید یوسف فوٹو: فائل

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا کہ پاکستان کوافغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے۔

مشیرقومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف نے واشنگٹن پوسٹ کوانٹرویومیں دوٹوک اندازمیں پاکستان کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوافغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارٹھہرانا بالکل غلط ہے، ہم نے امریکی جنگ میں ساتھ مل کرکام کیا مگراس کے بعد پاکستان پرمنفی ردعمل آیا، 9/11 کے بعد ہزاروں پاکستانی فوجی اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

معید یوسف نے کہا کہ کیا پاکستان نے افغان نیشنل آرمی سے کہا تھا کہ وہ لڑائی نہ کرے؟ پاکستان نے واشنگٹن کی درخواست پرطالبان کو مذاکرات کی میزپرلانے میں مدد کی۔ اب نتائج کا ذمہ دارٹھہرایا جا رہا ہے جوکہ بلکل نہ مناسب ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، اگر90 کی دہائی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو نتیجہ بھی وہی نکلے گا۔ خطے میں امن کسی ایک کی کاوشوں سے ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |