چینی وزیراعظم کا زلزلہ سے متاثرہ صوبے یونان کا دورہ

زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچانے کیلیے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں، وین جیابائو.

زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچانے کیلیے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں، وین جیابائو. فوٹو: ای پی اے

چین کے وزیراعظم وین جیابائو نے زلزلہ سے متاثرہ جنوب مغربی صوبے یونان کا دورہ کیا۔

رات بھر جاگ کر مریضوں ،امدادی حکام اور دیگر لوگوں سے ملاقاتیں کرکے حکام کو امدادی سرگرمیاں تیز جبکہ زخمیوں کو علاج کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیتے رہے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم زلزلوں اورآفٹر شاکس سے متاثرہ کائونٹی پلیانگ پہنچے جہان انہوں نے ہسپتالوں میں جاکر مریضوں کی عیادت کی اور طبی حکام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ریسکیو حکام سے ملاقاتوں کے دوران انہوں نے حکم دیا کہ آئندہ 72 گھنٹے بہت اہم ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچانے اور ان کی تلاش کیلیے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔
Load Next Story