کورنگی میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا

پولیس کانسٹیبل یاسر کو ڈاکوؤں نے مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا


Staff Reporter August 27, 2021
شہید پولیس اہلکار کی یادگار تصویر (فوٹو : ایکسپریس)

ISLAMABAD: کورنگی میں ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو گارڈن ہیڈ کوارٹر میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کورنگی میں ڈاکوؤں سے مزاحمت کے دوران فائرنگ کے باعث پولیس کانسٹیبل یاسر ولد محمد یاسین شہید ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کورنگی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

مرحوم کی نماز جنازہ آج نماز جمعہ کے بعد گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس، زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز سمیت دیگر پولیس افسران و اہل کار، شہید کے اہل خانہ، رشتے دار، دوستوں نے شرکت کی۔

tttt

بعدازاں مرحوم کو کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں