ترک ٹی وی ڈراموں نے دنیا بھرمیں شہرت حاصل کرلی

2013 ء میں ترکی ڈراموں کی برآمد سے 15کرورڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا


Pervaiz Mazhar January 29, 2014
2013 ء میں ترکی ڈراموں کی برآمد سے 15کرورڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا. فوٹو: فائل

ترک ٹیلی ویژن ڈراموں نے مشرق وسطیٰ کے بعد پاکستان میں بھی زبردست شہرت اور کامیابی حاصل کی اور ان دنوں ترک ڈرامے پاکستانی ٹی وی ناظرین میں بہت زیادہ مقبول ہیں انھیں پسند کیا جارہا، مشرق وسطی اور پاکستان میں کامیابی کے بعد ترک ڈرامے اب روس، چین اور یوکرائن میں بھی ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔

ترک ٹی وی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مقبولیت کے بعد دیگر ممالک میں انھیں پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے،ترک ڈراموں کی دنیا بھر میں برآمد سے2013میں ترک حکومت کو15 کروڑ ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا ہے،جو اس بات کا ثبوت ہے یہ ڈرامے ترکی حکومت کے لیے کس قدر فائدہ مند ثابت ہورہے ہیں، اس وقت ترکی کے ڈرامے70سے زائد ممالک میں ٹیلی کاسٹ کیے جارہے ہیں ۔



جب کہ ترکی میں بنائی جانے والی فلمیں بھی دنیا بھر کے فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، پاکستان میں بھی ترکی کی شہرت یافتہ فلم''محبت ایک اتفاق'' ریلیز کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،ٹرائنگل لو اسٹوری کی یہ فلم ایک خوبصورت عمدہ فلم ہے جس نے دنیا بھر میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں