پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور اب یہ تبدیلی آگئی ہے شاہد آفریدی

بورڈ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے رمیز راجہ کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے، سابق کپتان

بورڈ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے رمیز راجہ کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے، سابق کپتان

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور بورڈ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے رمیز راجہ کو میرٹ پر فیصلے کرنا ہوں گے۔

وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں اورتجربہ کار ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کو محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ضرورت ہے، دونوں کو عالمی کپ میں موقعہ ملناچاہیے، شاہین آفریدی کا مستقبل روشن ہے لیکن فاسٹ بولر کو احتیاط سے استعمال کرنا ہوگا، انہوں نے

مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ رمیز راجہ کے پاس کرکٹ کا بہترین تجربہ موجود ہے، انہوں نے کرکٹ کی دنیا دیکھی ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پی سی بی میں وہ ذمہ داریاں کس طرح انجام دیتے ہیں، ان کو بورڈ میں اہلیت کے بنیاد پر لوگ لانے ہوں گے، اتنے بڑے عہدے پر ذاتی معاملات کو نہیں دیکھنا چاہیے، پی سی بی میں تبدیلی کی ضرورت تھی اور اب یہ تبدیلی آگئی ہے۔


ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ حالیہ مدت کے دوران متعدد نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے گئے، تاہم بدقسمتی سے وہ ان ملنے والے مواقعوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکے اور بہتر طور پرفارم نہیں کرسکے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سینیئرز کی خدمات اور ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، شعیب ملک کی پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، میرے خیال میں پاکستان کرکٹ کو اب بھی شعیب ملک کی ضرورت ہے، اسی طرح محمد حفیظ بھی اچھے اور تجربہ کار گردانے جاتے ہیں، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ جیسے میگا ایونٹ کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل کرنا چاہیے۔

دورہ ویسٹ انڈیز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا ک ہ شاہین شاہ آفریدی کا کرکٹ میں مستقبل تابناک نظر آرہا ہے، وہ بہترین صلاحیتوں والا باہمت کرکٹر ہے، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیتوں کو احتیاط کے ساتھ استفادہ کیا جائے۔
Load Next Story