پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے سربراہ پاک فوج

ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے، آرمی چیف


ویب ڈیسک August 27, 2021
ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، افغانستان کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا واحد مقصد پرامن، خود مختار، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے حصول میں مدد کرنا ہے، پاکستان کا افغانستان میں کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں