بیرون ممالک سے کاٹن یارن ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی جائے برآمدکنندگان

پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد کو بھیجے گئے خط میں مطالبہ کیا۔

مطالبہ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد کو بھیجے گئے خط میں کیا ہے۔ فوٹو : فائل

ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان نے کاٹن یارن ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی اجازت کا مطالبہ کردیاہے۔


ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان نے مقامی مارکیٹ میں کاٹن یارن کی 40 تا 70فیصد بڑھتی ہوئی قیمت سے نجات کے لیے بذریعہ سڑک اور ریلوے سروس کے ذریعے بھارت ،ازبکستان اور ترکی سے مطلوبہ کاؤنٹس کے کاٹن یارن ڈیوٹی فری درآمد کرنے کی اجازت کا مطالبہ کردیاہے۔ یہ مطالبہ پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی مشیر تجارت رزاق داؤد کو بھیجے گئے خط میں کیا ہے۔

پی ایچ ایم اے کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی نے کہاہے کہ کاٹن یارن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
Load Next Story