افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

داعش کے ماسٹر مائنڈ کو افغان صوبے ننگر ہار میں نشانہ بنایا گیا


ویب ڈیسک August 28, 2021
ڈرون حملہ گاڑی پر کیا گیا فوٹو: فائل

امریکا نے افغانستان میں ڈرون حملہ کرکے کابل ایئرپورٹ بم دھماکوں کے ممکنہ منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ڈرون طیاروں نے افغان صوبے ننگر ہار میں ایک چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا ہے، گاڑی میں 2 افراد سوار تھی جن میں سے ایک ممکنہ طور پر کابل ایئرپورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ جب کہ دوسرا اس کا دوست تھا۔ حملے میں دونوں ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ طالبان کی عوام کو ایک ہفتے میں سرکاری املاک اور ہتھیار جمع کرانے کی ہدایت

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کیپٹن بل اربن نے افغانستان میں کئے گئے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے ہدف کو ہلاک کر دیا ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا ڈرون حملے میں ہدف کا تعلق کابل ایئرپورٹ پر حملوں سے تھا۔

واضح رہے کہ 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر خودکش بم دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کے علاوہ 70 سے زائد افغان شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکا نے اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے دروازوں سے دور رہنے کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں