بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی قیمت مقرر

ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی قیمت 1270 روپے مقرر کی گئی ہے، نوٹیفکیشن

ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی قیمت 1270 روپے مقرر کی گئی ہے، نوٹیفکیشن۔ فوٹو؛فائل

بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو ویکسین کی اضافی خوراک پیسوں میں لگے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صحت نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے این سی او سی کی سفارش پر اہم فیصلہ کیا ہے، فیصلے کی روشنی میں اب بیرون ملک جانے والوں کیلئے بوسٹر ویکسین کی اضافی خوارک لگے گی اور اس کے پیسے بھی وصول کئے جائیں گے، اس حوالے سے وزرات صحت نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق بوسٹر ویکسین کی اضافی خوراک کی قیمت وصول کی جائے گی، اور ایک خوراک کی کی قیمت 1270 روپے وصول کئے جائیں گے، ویکسین بوسٹر ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پر لگایا جائے گا اور اس کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بنک کی تمام برانچوں میں کی جا سکتی ہے۔

 
Load Next Story