قرنطینہ کی زندگی بہت مشکل ہے وسیم اکرم نے وڈیواپ لوڈ کردی

شنیرا نے مجھے بہت متحرک اور سپورٹ کیا، سابق کپتان


August 28, 2021
اس میں کوئی شک نہیں کہ قرنطینہ پریڈ بہت مشکل ہے لیکن میرے نزدیک اس کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔

MELBOURNE: سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کی زندگی بہت مشکل ہے اہلیہ شنیرا نے بہت حوصلہ بڑھایا، یہ دن کافی مشکل ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم کی مونچھوں کے ساتھ ویڈیوسامنے آگئی، وسیم اکرم گیارہ ماہ کے وقفے کے بعد اپنی اہلیہ اوربیٹی کوملنے کے لیے آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں موجود ہیں، سابق کپتان کو گھر والوں کے ساتھ ملاقات سے پہلے کوویڈ پروٹوکول کے مطابق چودہ دن قرنطینیہ میں گزارنے ہیں۔

قرنطینہ لائف کے حوالے سے وسیم اکرم نے مونچھوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرنطینہ اسٹائل ہے، آٹھ دن کمرے میں بند رہتے ہوئے ہوگئے ہیں، ایکسرسائز کے لیے خود کو متحرک کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے، آپ بھی مجھے موٹیویٹ کریں، اب بائیسکل بھی لے لی ہے، پنتالیس منٹ بائیسکل چلانے سمیت مختلف جسمانی مشقیں کرتا ہوں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ طبی عملہ بھی خیال رکھ رہا ہے۔ ذہنی صحت کے بارے میں بھی پوچھتے ہیں، شروع کے دو دن بہت ڈاؤن تھا، لیکن اب یہ سب کچھ معمول بن چکا، شنیرا نے مجھے بہت متحرک اور سپورٹ کیا، اس میں کوئی شک نہیں کہ قرنطینہ پریڈ بہت مشکل ہے لیکن میرے نزدیک اس کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہونا چاہیے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CTGkrRbB-RR/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |