مینار پاکستان واقعہ خاتون ٹک ٹاکر کا شناختی پریڈ سے انکار

طبیعت ناسازی کی وجہ سے جیل شناختی پریڈ کے لیے نہیں آسکتی، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم


ویب ڈیسک August 28, 2021
طبعیت ناسازی کی وجہ سے جیل شناختی پریڈ کے لیے نہیں آسکتی، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم۔ فوٹو: فائل

مینار پاکستان واقعہ میں ہراسانی کی شکار خاتون ٹک ٹاکر نے شناختی پریڈ سے انکار کردیا۔

14 اگست کو مینار پاکستان پر ہراسانی کا واقعہ پیش آنے کے بعد لاہور پولیس نے تفتیش کے دوران 144 کے قریب افراد کو حراست میں لیا تھا جن کی آج شناختی پریڈ تھی تاہم ہراسانی کا شکار خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے شناختی پریڈ سے انکار کردیا۔

خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے کہا کہ طبیعت ناسازی کی وجہ سے جیل شناختی پریڈ کے لیے نہیں آسکتی۔ خاتون ٹک ٹاکر کی غیر حاضری کے باعث شناختی پریڈ کے لیے آئے جوڈیشل مجسٹریٹ کیمپ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں