وزیراعظم نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دیدی
اسکول کرکٹ میں حقیقی ٹیلنٹ پیدا کرنے اور کرکٹر کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دیدی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبداللہ خان سنبل نے ڈومیسٹک کرکٹ پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور سی ای او پی سی بی وسیم خان سمیت سی ای او سی پی سی اے خرم نیازی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں اسکول کرکٹ سے متعلق اقدامات پر آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت کام کرنے والی تنظیم سی پی سی اے کے تیار کردہ ماڈل کی تعریف کی اور ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دی۔
وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں شروع ہونے والی اسکول کرکٹ چیمپئن شپ میں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ میں حقیقی کرکٹ کے ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔