طالبان کی عوام کو ایک ہفتے میں سرکاری املاک اور ہتھیار جمع کرانے کی ہدایت

مقررہ وقت گزرنے کے بعد اگر لوگوں سے سرکاری امللاک یا ہتھیار ملے تو کارروائی کریں گے، ترجمان طالبان


ویب ڈیسک August 28, 2021
طالبان نے کابل ایئرپورٹ کے کچھ حصوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے فوٹو: فائل

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل کے عوام سرکاری مکان، گاڑیاں اور ہتھیار واپس کریں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل کے باشندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر سرکاری گاڑیاں ، ہتھیار ، گولہ بارود اور دیگر سرکاری اشیاء طالبان سے وابستہ افراد کے حوالے کردیں۔ مقررہ وقت گزرنے کے بعد اگر لوگوں سے یہ چیزیں برآمد ہوئیں تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی۔



دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کے دوران طالبان کے ایک اور ترجمان ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے کہا ہے کہ خواتین کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے۔ افغانستان کی پبلک ہیلتھ وزارت نے کابل سمیت ملک بھر میں ان تمام خواتین کو ڈیوٹی پر واپس آنے کا کہا ہے جو صحت کے شعبے میں کام کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے امریکا سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے لیے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں