پاکستان کا مستقبل پی ڈی ایم سے وابستہ ہے محمود خان اچکزئی

طالبان مستحکم اور جمہوری افغانستان کی تشکیل کریں، سربراہی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی


ویب ڈیسک August 28, 2021
افغانوں کو نظر انداز کرنے کے امریکی رویے سے پاکستان اور دیگر ممالک سبق لیں، محمود اچکزئی فوٹو: فائل

پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل پی ڈی ایم سے وابستہ ہے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خطرناک نہج پر ہیں، پڑوس کے حالات اچھے نہیں، افغانستان کی تاریخ سے دنیا واقف ہے ، افغانی اپنے وطن سے جنون کی حد تک محبت کرتے ہیں، افغانستان جانے والے تمام لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ وہاں کے لوگ اپنی خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کرتے، افغانوں کو نظر انداز کرنے کے امریکی رویے سے پاکستان اور دیگر ممالک سبق لیں۔ موجودہ حالات پاکستان اور ایران کے حکمرانوں کے عقل کا امتحان ہے، پورا خطہ ٹوٹ پھوٹ کی طرف جارہا ہے پاکستان، ایران اور چین مل کر افغانستان کی تشکیل نو کریں، پاکستان،ایران اور افغانستان کی سلامتی سب کو عزیز ہونی چاہیے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ افغانستان چالیس سال میں انسانوں کا قبرستان بن گیا، طالبان مستحکم اور جموری افغانستان کی تشکیل کریں، وہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھیں، طالبان افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھیں ، خواتین کو جائیداد میں حصہ اور تعلیم دلوائیں۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل پی ڈی ایم سے وابستہ ہے ،آئینی پاکستان کی تشکیل کیلئے گول میز کانفرنس فوری طور پر بلائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |