افغانستان کو دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے ترک صدر

طالبان کی درخواست پر کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، طیب اردوان


ویب ڈیسک August 28, 2021
کابل ایئرپورٹ کا انتظام سنبھالنے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، فوٹو: فائل

صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے تمام فوجیوں اور شہریوں کو افغانستان سے بحفاظت نکال لیا ہے البتہ ایک چھوٹا سا تکنیکی گروپ اب بھی کابل میں موجود ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہمارے تمام فوجی اور شہری وطن واپس آ گئے ہیں۔ تکنیکی امور میں مدد کے لیے صرف ایک چھوٹا گروپ افغانستان میں رہے گا۔

ترک صدر طیب اردوان نے کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے انخلا اور اسے دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ یہ اندازہ نہیں کہ افغانستان میں طالبان اور داعش کے درمیان ہونے والے تنازع کی نوعیت کیا ہے لیکن جو بات واضح ہے وہ یہ ہے کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی لڑائی ہے۔

ترک صدر نے یہ بھی بتایا کہ طالبان کے ساتھ پہلی بار مذاکرات میں امریکی انخلا کے بعد ہوائی اڈے کا انتظام سنبھالنے کے لیے طالبان کی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں اور ابھی اس حوالے سے ترکی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں