صوبے کی مخالفت پرعوام ن لیگ کو مستردکردینگے گیلانی

پیپلزپارٹی کے پاس آئینی راستہ موجود ہے،کمیشن میں رکاوٹیں ڈالنے کا کوئی جواز نہیں۔


Numainda Express September 10, 2012
پیپلزپارٹی کے پاس آئینی راستہ موجود ہے،کمیشن میں رکاوٹیں ڈالنے کا کوئی جواز نہیں فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صوبہ جنوبی پنجاب کی حمایت کی ہے۔

جبکہ ن لیگ اس کی مخالفت کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ آئندہ الیکشن میں عوام انھیں مسترد کرینگے۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا صوبے کے قیام اور کمیشن کے قیام میں رکاوٹیں ڈالنے کا کوئی جواز نہیں اگر ن لیگ کی طرف سے مخالفت جاری رہی تو پی پی کے پاس آئینی راستہ موجود ہے۔ بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے حکم کیمطابق کرائے جارہے ہیں۔

پی پی نے جمہوریت کے استحکام کیلیے ہمیشہ الیکشن کروائے ہیں اسکی اتحادی جماعت ق لیگ کو بلدیاتی الیکشن کا تجربہ ہے جبکہ ن لیگ کو بلدیاتی الیکشن کا کوئی تجربہ نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |