سول اسپتال کراچی دوا کی خریداری میں 46 لاکھ کی کرپشن کا ملزم بری
عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزم کو رہا کرنے حکم دے دیا
احتساب عدالت نے سول اسپتال کراچی میں ادویات کی خریداری میں کرپشن سے متعلق دائر ریفرینس میں عدم ثبوت کی بنا پر شریک ملزم شہزاد علی خان کو بری کردیا۔
کراچی کی احتساب عدالت نے سول اسپتال کراچی میں ادویات کی خریداری میں کرپشن سے متعلق دائر ریفرینس کا فیصلہ سنادیا، نیب ملزم شہزاد علی خان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کرسکی، عدالت نے عدم ثبوت کی بنا پر ملزم کو رہا کرنے حکم دے دیا۔
نیب کے مطابق ریفرنس میں دیگر ملزموں کو 2019 میں بری کیا جاچکا ہے، ملزم شہزاد کو بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے مفرور قرار دیا گیا تھا، ملزم جب وطن واپس آیا تو گرفتار کرلیا گیا تھا، ملزم کو ایک ماہ کے اندر ٹرائل کرکے بری کیا گیا ہے، ریفرنس میں ملزموں پر 46 لاکھ روپے کرپشن کرنے کا الزام تھا، ملزموں کیخلاف ریفرنس 2010 میں قائم کیا گیا تھا۔