مٹھیرانی کھیت کی بیماری پھر لوٹ آئی10مور ہلاک

گاؤں وسیری میں درجنوں مور بیمار، اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف خاموش


Nama Nigar January 29, 2014
گاؤں وسیری میں درجنوں مور بیمار، اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف خاموش۔ فائل فوٹو

LONDON: تھرپارکر کے دیہات میں ایک بار پھر موروں کے مرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

دیپلو کے گائوں وسیری میں ایک ہفتے کے دوران 10مور مر چکے جبکہ درجنوں بیمار پڑ گئے، گائوں و سیری کے رہائشی بنی بخش لاکھو نے گائوں سے میڈیا کو فون کر کے اطلاع دی کہ گائوں میں پر اسرار بیماری کے باعث مور مرنا شروع ہوگئے ہیں۔

اطلاع کے باوجود محکمہ وائلڈ لائف نے ابھی تک بیمار موروں کے علاج کے لیے کوئی ٹیم گائوں نہیں بھیجی۔ ایک سال قبل بھی رانی کھیت سے سیکڑوںمور مر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں