لاہور میں دودھ والے کی 7 سالہ بچے سے بد فعلی

بیٹے علی حسن کو دودھ لینے دکان پر بھیجا تھا، جب بچہ واپس آیا تو اس کا پورا جسم درد کر رہا تھا، والد محمد نواز


ویب ڈیسک August 29, 2021
بیٹے علی حسن کو دودھ لینے دکان پر بھیجا تھا، جب بچہ واپس آیا تو اس کا پورا جسم درد کر رہا تھا، والد محمد نواز۔(فوٹو:فائل)

غازی آباد میں دودھ والے نے 7 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی ہے، والد کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے غازی آباد کے علاقے میں 7 سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے والے دکان دار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد محمد نواز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے بیٹے علی حسن کو دودھ لینے دکان پر بھیجا تھا، جب بچہ واپس آیا تو اس کا پورا جسم درد کر رہا تھا اور شلوار پر خون لگا ہوا تھا۔

میں بچے کو دودھ کی دکان پر لے جاکر پوچھا کہ اس سے کس نے زیادتی کی ہے جس پر اس نے دودھ فروش محمد اشفاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس آدمی نے مجھے دکان کے اندر لے جاکر زیادتی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں