پشاور میں مکینوں کا گائے چوری کرنے والے تین ملزمان کو اُلٹا لٹکا کر تشدد

آئی جی پی نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی

آئی جی پی نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی . فوٹو : فائل

خزانہ میں گھر میں گھس کر گائے چوری کرنے والے 3 ملزمان مقامی افراد کے ہتھے چڑھ گئے جن کو الٹا لٹکا دیا گیا اور انکی ویڈیو بھی بنائی گئی جب کہ اپنی عدالت لگانے پر آئی جی پی نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

پشاور کے ںواحی علاقے خزانہ میں تین بندے ایک گھر میں داخل ہوئے جن میں ساجد، اشفاق، عامر ہندکو دامان کے رہائشی تھے اور ان کے پاس کلاشنکوف اور پستول تھی، گھر سے گائے چورانا چاہتے تھے پھر گھر والے جاگے گئے اور تینوں چوروں کو پکڑ لیا اور انکو الٹا لٹکادیا جبکہ ویڈیو بھی بنائی گئی۔


واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پرآئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کی جانب سے نوٹس پر سی سی پی او عباس احسن نے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

سی سی پی او نے واضح کیا ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں لینے والے افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، واقعہ غیر انسانی فعل اور ناقابل برداشت عمل ہے جس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے تشدد کے شکار ملزمان کو معائنے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Load Next Story