الیکٹرانک ووٹنگ مشین سودمند ہوئی تو ضرور استعمال کرینگے الیکشن کمیشن

ٹیکنیکل کمیٹی وزارت سائنس کیساتھ مشاورت کررہی ہے،ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے عدم اعتماد کی باتیں حقائق پر مبنی نہیں۔


Numainda Express August 29, 2021
ٹیکنیکل کمیٹی وزارت سائنس کیساتھ مشاورت کررہی ہے،ووٹنگ مشین پر الیکشن کمیشن کے عدم اعتماد کی باتیں حقائق پر مبنی نہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین سود مند ثابت ہوتی ہے تو الیکشن کمیشن ضرور اس کا استعمال کرے گا جب کہ کمیٹی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر آن بورڈ ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن کمیشن کا عدم اعتماد حقائق پر مبنی نہیں، ٹیکنیکل ایوالیویشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے،کمیٹی وزارت سائنس کیساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مشاورت کر رہی ہے، باہمی اتفاق رائے سے اگر حل نکل آتا ہے تو الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کے استعمال کے حق میں ہے.

بیان میں مزید کہا گیا کہ صاف، شفاف اور منصفانہ انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 17 اگست کو مشینوں پر ڈیمو دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں