لاہور میں لائسنسنگ امتحانات کیخلاف ڈاکٹروں کا احتجاج
مطالبات پورے نہیں ہوتے تو اسلام آباد پی ایم سی کے باہردھرنا دیں گے، مظاہرین کا الٹی میٹم
لاہور:
حکومت کی جانب سے نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے کئے گئے کیمیکل اسپرے سے کئی ڈاکٹر اور میڈیکل کے طلبہ بے ہوش ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ینگ ڈاکٹرز اور میڈیکل یونیورسٹیوں کے طلبا نے نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن کے خلاف برکت مارکیٹ میں امتحانی مرکز کے باہر احتجاج کیا اور کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ تک سڑک بلاک کردی۔
احتجاج کے دوران ڈاکٹروں اور میڈیکل طلبہ نے امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران دھکم پیل ہوئی، پولیس نے مظاہرہن کو منتشر کرنے کے لیے مرچوں والا کیمیکل اسپرے کیا جس سے کئی ڈاکٹر اور طلبہ بے ہوش ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بعد ازاں مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے حکومت کی جانب سے کوئی مذاکرات کے لئے نہیں آیا، 24 گھنٹوں میں مطالبات پورے نہیں ہوتے تو اسلام اباد پی ایم سی کے باہر۔دھرنا دیں گے۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب اور وزارت صحت نے ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات سے انکار کردیا ہے اور حکام نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرز اور طلبہ نے دو روز قبل بھی برکت مارکیٹ میں امتحانی مرکز کے باہر احتجاج کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نیشنل لائسنسنگ ایگزامینیشن ٹیسٹ کو ختم کرے۔