کرکٹر راشد لطیف کے والد گذری قبرستان میں سپردخاک
عبدالطیف قریشی کا سوئم آج ہوگا، تدفین میں شریک کئی شرکا کی جیبیں کٹ گئیں
سابق کپتان راشد لطیف کے والد عبدالطیف قریشی کوگذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قبل ازیں سلطان مسجد، ڈی ایچ اے میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ و سابق کپتان معین خان، شاہد خان آفریدی، یونس خان، دانش کنیریا، فیصل اقبال اورجلال الدین کے علاوہ موجودہ و سابق ٹیسٹ و فرسٹ کلاس کرکٹرز، ایم کی ایم کی رابطہ کمیٹی کے انوار عالم، عارف علی عباسی، خوجہ وزیر علی، گلفراز احمد خان اور مشیر ربانی سمیت دیگر شامل تھے،چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم کے نگران ارشدخان نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
مرحوم کا سوئم بدھ کوبعد نماز عصر عبدالعزیز مسجد، کھڈا مارکیٹ، ڈیفنس میں ہوگا جبکہ خواتین کیلیے راشد لطیف کی رہائش گاہ 60/B اسٹریٹ 14، خیابان باد بان میں قرآن خوانی کا اہتمام ہوگا، علاوہ ازیں راشد لطیف کے والد کی گذری قبرستان میں تدفین کے موقع پر کئی شرکا کی جیبیں کٹ گئیں، راشد لطیف کے بھائی طارق لطیف بھی جیب کتروں کا نشانہ بننے والوں میں شامل تھے۔