15 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار

ارشاد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مہران نامی شخص نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بنائی، متاثرہ بچی کا بیان


ویب ڈیسک August 29, 2021
ارشاد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مہران نامی شخص نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بنائی، متاثرہ بچی کا بیان۔ فوٹو:ایکسپریس

تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں 15 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرکے اس کی ویڈیو سے بلیک میل کرنے والے دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں 15 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچی کی ویڈیو بناکر دھمکیاں دیتے ہوئے بچی کو بلیک میل کرتے رہے۔

ایس پی صدر کے مطابق متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان دیا کہ چند روز قبل ارشاد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مہران نامی شخص نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بنائی، اور اس کے بعد دونوں مجھے بلیک میل کر رہے ہیں۔ متاثرہ بچی کے بیان کی روشنی میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔ ملزمان سے تفتیش کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔