تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف بھرپورکارروائی کی جائےعتیق میر

فٹ پاتھوں اورسڑکوں پرقبضہ مکمل کاروباربن چکا،تجاوزات صاف کی جائیں


Business Reporter January 29, 2014
شہر میں لاقانونیت اور بدامنی کے بعد تجاوزات اور ٹریفک کی بدنظمی دوسرا بڑا اور سنگین مسئلہ بن گیا ہے۔ فوٹو:فائل

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل کو شہر کی تجارتی اور شہری زندگی کے لیے مشکلات کا باعث قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ شہر میں لاقانونیت اور بدامنی کے بعد تجاوزات اور ٹریفک کی بدنظمی دوسرا بڑا اور سنگین مسئلہ بن گیا ہے، گاڑیاں گنجائش سے زائد ہوگئیں،غیرروایتی بنیادوں پر پارکنگ کی سہولت پیدا کرنی ہوگی، آمد و رفت میں رکاوٹ کے باعث تاجروں کا 40فیصد کاروباری وقت ٹریفک جام کی نذر ہورہا ہے، ابتدائی مرحلے میں ہنگامی بنیادوں پر سڑکیں بند کرنے والی تجاوزات کا صفایا کیا جائے۔



منگل کوتاجراتحادکے دفترمیں آل کراچی تاجر اتحاد کی انسداد تجاوزات و ٹریفک کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں عتیق میر نے انسداد تجاوزات مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ تجاوزات مہم کو مشن سمجھ کر مکمل اور نتیجہ خیز ہونے تک جاری رکھا جائے، شہر میں گاڑیوں کی تعداد 32لاکھ اور ٹریفک پولیس کا عملہ 3340میگا سٹی کے ساتھ گھنائونا مذاق ہے ، اجلاس میں شریک کمیٹی ارکان سمیع اللہ خان،محمد آصف، میر عبدالحئی خان، دلشاد بخاری، شیخ محمد عالم، عبدالقادر، حافظ حماد شیخ،مجاہد شبیر،محمد رفیع اور شرافت خان نے تجاوزات اور پتھاروں کے گھنائونے کاروبار میں کاروباری طبقے کی سرپرستی کے تاثر کو غلط قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں