راولپنڈی میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کرنے والے مالکان گرفتار
پولیس نے بچی پر تشدد کرنے والے مالکان کو گرفتار کرلیا
تھانہ مری کے علاقے مسیاڑی میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کرنے والے مالکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
مری پولیس کو مسیاڑی کے مکینوں نے گھر میں بچی پر تشدد کی اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بچی کو حفاظتی میں لیکر تشدد کرنے والے ملزم اعجاز حسین کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اعجاز 10 دن قبل ہی مری منتقل ہوا ہے جب کہ بچی کے والدین ملتان کے رہائشی ہیں۔
دوسری جانب پولیس نے چائلڈ پروٹیکیشن بیورو راولپنڈی کو اطلاع کردی ہے جب کہ سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے لہذا بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیروٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔