میت کے جسم سے زیورات چوری کرنے والی 60 سالہ خاتون گرفتار
دوران تلاشی ملزمہ کے گھر سے میت کے گلے کا ہار، انگوٹھی اور بالیاں برآمد کرلی گئیں، رپورٹ
پولیس نے میت کے جسم سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں 60 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیفان میں پولیس نے 60 سالہ خاتون کو میت کے جسم سے زیورات چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے، جب کہ خاتون سے میت کے گمشدہ زیورات بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتقال کرنے والی خاتون کے اہل خانہ نے تدفین کے دوران میت کے پاس ایک مشکوک خاتون کو دیکھا، تاہم خاتون نے بتایا کہ وہ مرنے والی عورت کی دوست ہے، جس پر اہل خانہ نے مشکوک خاتون کو نہ چاہتے ہوئے بھی کھلے تابوت کے پاس اظہار عقیدت کے لیے اکیلے جانے دیا، تاہم جب اہلخانہ واپس آئے تو انہوں نے دیکھا کہ میت کے زیوارت غائب ہیں، تو انہوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، اور پولیس نے مشتبہ خاتون کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ 60 سال کی عورت ہے، جو متاثرہ اہل خانہ کے گھر کے قریب ہی رہتی ہے، دوران تلاشی ملزمہ کے گھر سے میت کے گلے کا ہار، انگوٹھی اور بالیاں برآمد کرلی گئیں، اس کے علاوہ پولیس کو اس علاقے میں ہونے والی حالیہ تمام اموات کی خبروں کے تراشے بھی ملے، جن میں اہلخانہ کے گھر اور خصوصی کمرے میں داخل ہونے کے کوڈ بھی درج تھے، جہاں تابوت میں میت رکھی جانی تھی، جب کہ تفتیش میں پتہ چلا کہ اسی گھر کے ایک فرد نے اپنے بٹوے کی چوری کا الزام بھی اسی خاتون پر عائد کرکھا ہے۔