افغان سرحد سے پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ 2 جوان شہید اور 3 دہشتگرد ہلاک

توقع ہے موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف  ایسی سرگرمیوں کی اجاز ت نہیں دے گی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 29, 2021
توقع ہے موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف ایسی سرگرمیوں کی اجاز ت نہیں دے گی، آئی ایس پی آر فوٹو : فائل

افغان سرزمین سے دہشت گردوں نے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس سے 2 سپاہی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقے سے باجوڑ میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کا فوجی جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں مردان کے رہائشی 28 سالہ سپاہی جمال اور چترال کے رہائشی 21 سالہ سپاہی ایاز شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی طرف سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ موجودہ اور مستقبل کی حکومت پاکستان کیخلاف ایسی سرگرمیوں کی اجاز ت نہیں دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں