اسلام آباد میں ریٹائرڈ ملازم نے بلی کو پھانسی دے کر لٹکا دیا

ملزم راجہ عبدالقیوم کی محلے میں شہرت بھی ٹھیک نہیں اور یہ تشدد پسند سمجھے جاتے ہیں، مدعیہ کا الزام


Staff Reporter August 29, 2021
ملزم راجہ عبدالقیوم کی محلے میں شہرت بھی ٹھیک نہیں اور یہ تشدد پسند سمجھے جاتے ہیں، مدعیہ کا الزام (فوٹو: ایکسپریس)

TEHRAN: وفاقی دارالحکومت میں ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے تنگ کرنےوالی بلی کومبینہ پھانسی د ے کر گھر کے باہر سیڑھیوں پرلٹکا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر تصویر وئرل ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمدحمزہ شفقات نے ایکشن لے لیا، پولیس نے بلی کو پھانسی دینے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازم راجہ عبدالقیوم کو گرفتار کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائر ل ہونے پر لوگوں نے شدیدغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے نوٹس لینے اور ملزم کے خلاف بے زبان جانور پر وحشیانہ تشدد پرسخت سے سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کےلیے کام کرنے واالی تنظیموں کی جانب سے بھی واقعے کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

تھانہ لوہی بھیر پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے خلاف رہائشی خاتون انیلہ عمیر نے تھانے میں تحریری درخواست دی تھی جس پر ملزم کوتعزیرات پاکستان کی دفعہ 429 اینیمل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا گیاہے۔

تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ او غلام رسول نے نمائندہ ایکسپریس کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم راجہ عبدالقیوم کومقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے، تاہم ملزم نے بلی کو پھانسی دینے کا جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیاہے۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ کس نے بلی کو پھانسی دے کر ان کے گھر کی سیڑھیوں پر لٹکایا ہے۔ جب کہ مقدمے میں مدعیہ نے الزام عائد کیاہے کہ ملزم راجہ عبدالقیوم کی محلے میں شہرت بھی ٹھیک نہیں اور یہ تشدد پسند سمجھے جاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |