پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا

بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک August 29, 2021
بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ - فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے دہشت گردی سے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کے ناقابل ثبوت ثبوت شیئر کیے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، رواں سال کے دوران بھارت جوہر ٹاون لاہور اور داسو میں چینی اور پاکستانی کارکنوں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔

پاکستان نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور آر ایس ایس کا ایک واضح مسلم مخالف اور اقلیت مخالف ایجنڈا ہے، بھارتی حکومت نظریاتی وجوہات اور سیاسی فوائد دونوں کے لیے پاکستان کو جھوٹی پروپیگنڈا مہمات کے لیے نشانہ بناتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فروری 2019ء میں بالاکوٹ میں بھارت کی نام نہاد 'سرجیکل سٹرائیکس' اور غلط تصور کیے گئے اندازے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ ثابت نہیں ہوئے، پاکستان نے بھر پور انداز میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود خطے میں امن برقرار رکھنا چاہتا ہے، امن کے لیے ہماری خواہش کے باوجود پاکستان کسی بھی جارحانہ بھارتی منصوبے کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |