رشتہ نہ دینے پر نوجوان نے لڑکی کو چھری کے وار سے زخمی کردیا

لڑکی کی شادی دوسری جگہ طے ہونے پر ملزم ایاز نے لڑکی پر چھری سے حملہ کیا


ویب ڈیسک August 29, 2021
لڑکی کی شادی دوسری جگہ طے ہونے پر ملزم ایاز نے لڑکی پر چھری سے حملہ کیا۔(فوٹو:فائل)

نارتھ کراچی میں شادی نہ ہونے پر لڑکے نے نوجوان لڑکی پر چھری سے حملہ کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 5 سمام شاپنگ سینٹر کے قریب ملزم ایاز نے گھر کے
باہر موجود لڑکی 22 سالہ مصباح دختر عبدالصمد کو چھری کا وار کر کے زخمی کردیا۔ پولیس نے پہنچ کر ملزم ایاز کو گرفتار کرلیا۔ جب کہ زخمی لڑکی کو عباسی شہید اسپتال پہنچادیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے اور وہ لڑکی کو پسند کرتا تھا، تاہم لڑکی کا رشتہ کہیں اور طے ہونے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں