
اس گف کو بہت سے لوگوں نے پسند کیا اور یہ دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوئی یہاں تک کہ اس پر کئی اقسام کے خاکے اور ڈرائنگ بھی بنائی گئیں۔ کرس ٹورس نامی فنکار نے اسے ڈیزائن کیا تھا جبکہ بعد ازاں اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی ایک ویب سائٹ بھی بنوائی گئی ہے۔
جمعے کے روز اسے بطور ڈجیٹل اثاثہ فروخت کیا گیا ہے جس کے لیے کرپٹو کرنسی کی 300 ایتھر رقم دی گئی ہے۔ اس وقت 300 ایتھر کی رقم پانچ لاکھ 87 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔ اس کے خالق نےبتایا ہے کہ وہ اسے فروخت کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے تھے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کی واحد تخلیق ہے جس نے ایک پوری نسل کو اپنا گرویدہ بنایا ہے۔ یہاں تک کہ اب بھی لوگ اسے دیکھ رہے ہیں۔
تاہم اس گِف میں بعض تبدیلیاں کی ہیں اور کئی جگہوں سے رنگوں کو بہتر بنایا ہے۔ اس لیے اب یہ ترمیم کے بعد بطور این ایف ٹی فروخت کی گئی ہے تاہم پرانا اور اولین ورژن ابھی موجود ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔