خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز

میدانی دسمبر، پہاڑی علاقوں میں مارچ تک کرائے جا سکتے ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن


احتشام بشیر August 30, 2021
میدانی دسمبر، پہاڑی علاقوں میں مارچ تک کرائے جا سکتے ہیں، ذرائع الیکشن کمیشن (فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار کرانے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق میدانی علاقوں میں دسمبر اور پہاڑی علاقوں میں انتخابات مارچ تک کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 31 اگست تک خیبر پختونخوا حکومت سے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تاریخ مانگی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے مشاورت کیلئے مہلت مانگی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق بیک وقت پورے صوبے میں انتخابات کرانے کے لیے وسائل نہیں ہیں۔ حکومت اگلے سال بلدیاتی انتخابات کرانے کی خواہشمند ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ آئینی مدت گزرنے کے بعد مزید تاخیر نہ کی جائے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے درمیان بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرائے جانے پر اتفاق ہونے کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں میدانی علاقوں اور دوسرے مرحلے میں پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم حتمی فیصلہ کابینہ کے فیصلے کے بعد ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |