نوکری کا جھانسہ دیکر ایک اورخاتون سے اجتماعی زیادتی

ملزم بابر سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی تھی، دوست کے ہمراہ زیادتی کی، خاتون، مقدمہ درج


Numainda Express August 30, 2021
غازی آباد میں بچے سے بد فعلی،گلبرگ میں 4سالہ بچی سے نازیبا حرکات، ملزمان گرفتار۔ فوٹو: فائل

شہر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے جب کہ سندر میں نوکری کا جھانسہ دے کر ایک اور خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

سندر کے علاقے میں دو افراد نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کے مطابق اس کی ملزم بابر سے انٹرنیٹ پر دوستی ہوئی جس نے اس سے نوکری دلوانے کے لیے12لاکھ مالیت کا سونے کا سیٹ بھی لیا۔

وقوعہ کے روز بابر نے مجھے ڈیفنس سے اقبال ٹاؤن اور پھر بحریہ ٹاؤن بلایا جہاں اس نے اپنے دوست کے ہمراہ اس سے زیادتی کی ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان گرفت میں نہ آ سکے۔

ادھر غازی آباد میں دکاندار نے 7 سالہ بچے کوبد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا، ایس ایچ او غازی آباد محمد ذکاء کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں