
گلوکاروتحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وڈیوخوب وائرل ہورہی ہے۔ گلوکارایک تقریب میں یہ بتارہے ہیں کہ پہلے کی مائیں اپنے بچوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیارکرتی تھیں جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ آج کی ماؤں کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے۔
"بے بی شارک" ویڈیووائرل ہونے کے بعد مختلف شوبزستارے اس پرتبصرے کررہے ہیں۔ کچھ اسٹارزگلوکارکی وڈیو کو مثبت انداز میں لے رہے ہیں جب کہ کچھ اداکار تنقید کررہے ہیں۔
#AbrarulHaq at Islamabad's Convention Centre singing ‘Baby Shark’ is the best video on Pakistani Internet today. 🦈
— MediaSpring PK (@MediaSpringPk) August 27, 2021
📹 Via @PublicNews_Com pic.twitter.com/A5dX2cUYrr
ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے 'نچ پنجابن' یا 'بلوکے گھر' تک کا سفر پتہ نہیں کس طرح طے کیا۔
Maa ki godh se kalma sunte sunte NACH PUNJABAN ya BILLO KE GHAR tak ka safar pata nahi kese tey kia https://t.co/L0dVYq6Jpx
— NADIA HUSSAIN (@NADIAHUSSAIN_NH) August 28, 2021
اداکار یاسرحسین نے بھی نادیہ حسین کی بات کی تعریف کی اوراس بات پرانہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو ابرارالحق کو گریبان سے ہی پکڑ لیا۔

اداکارہ زرنش خان نے بھی کہا کہ اگر کوئی اچھی بات کرے تو اس کی بات کو اچھا کہیں۔ نہ کہ اس کی بات کو نظر انداز کرکے اس کی پوری زندگی کو پرکھیں۔

تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔